اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان میں داعش دہشت گرد گروہ کا دوسرا کمانڈر حافظ واحدی بھی ہلاک ہوگيا ہے۔ حافظ واحدی ، ملا عبد الرؤف کی ہلاکت کے بعد داعش کا افغانستان میں نیا کمانڈربنا تھا۔ افغانستان میں داعش کے دوسرے کمانڈر کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں داعش کے حوصلے پست ہونے کی توقع ہے۔
.......
/169